واہگہ باڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب دیکھنے آنے والے پاکستانیوں کاقابل دید جذبہ

واہگہ باڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب دیکھنے آنے والے پاکستانیوں کاقابل دید ...

  

لاہور (این این آئی) واہگہ بارڈرپرپرچم اتارنے کی تقریب میں شریک پاکستانیوں نے بھرپور جوش و جذبے کا اظہار کیا ،نعرہ تکبیر اللہ اکبر ،پاکستان زندہ باد ، پاکستان کا مطلب (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

کیا لا الہ اللہ کے نعروں سے پاک رینجرز کے جوانوں کے حوصلہ بڑھاتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے جنگی جنون کے بعد ملک بھر سے پاکستانیوں کی بڑی تعداد پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت کیلئے واہگہ باڈر پہنچی ۔ اس موقع پر رینجرز کی جانب سے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ۔ پریڈکے دوران پاکستان رینجرزکے جوانوں کا جذبہ بھی دیدنی تھا ۔پریڈ دیکھنے آنے والے شہریوں کا کہنا تھاکہ پاکستان بھارت کی گیدڑ بھبھکیوں سے ڈرنے والا نہیں ۔ہم اپنی افواج کا کا حوصلہ بڑھانے کے لئے یہاں جمع ہوئے ہیں ۔

واہگہ باڈر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -