واسا کے ریٹائرڈ ملازمین کو سہولت کی فراہمی کیلئے جدید طرز کا سہولت سنٹر قائم

واسا کے ریٹائرڈ ملازمین کو سہولت کی فراہمی کیلئے جدید طرز کا سہولت سنٹر قائم

  

لاہور(جنرل رپورٹر ) واسا کے ریٹائرڈ ملازمین کو سہولت کی فراہمی کیلئے جدید طرز کا ایک سہولت سنٹر قائم کر دیا گیا ہے۔ اس سہولت سنٹر میں دور دراز سے آئے ریٹائرڈ ملازمین کے آرام کیلئے ایک جدید طرز کا سہولت سنٹر بنایا گیا ہے جس میں تمام ریٹائرڈ ملازمین اپنے پرانے دوستوں سے گپ شپ اور حالت حاضرہ پر مل بیٹھ کر گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ چائے پانی اور ٹی وی اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔اس موقع پر وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے بتایا کہ یہ انٹرنیشنل لیول کا سنٹر ہے جہاں ریٹائرڈ ملازمین اپنے پرانے دوستوں سے دکھ سکھ کرنے کے ساتھ ساتھ آرام سے پنشن حاصل کرکے اپنے گھروں کو جائینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی بزرگ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔اس موقع پر ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے ڈائریکٹر فنانس کو ہدایت کی کہ ریٹائرڈ ملازمین سہولت سنٹر کے ذریعے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوں ۔ اس سلسلہ میں واسا افسران و ملازمین کی سہولت سنٹر میں ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں تاکہ ملازمین کو پنشن کے حصول میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو اور ڈائریکٹر فنانس اس کی خود مانیٹرنگ کریں تاکہ ریٹائرڈ ملازمین کو اگرکوئی شکایت ہو تو اس کا فوری ازالہ ہو سکے۔ سہولت سنٹر کے افتتاح پر ڈی ایم ڈی (FA&R)نوید مظہر، ڈائریکٹر ایڈمن ملک مشتاق احمد ٹوانہ اور ڈائریکٹر فنانس اطہر محمود بھی موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -