معاشی مسائل سنگین، حکومت ملک کو جلدبحرانوں سے نکالے گی، جہانگیر ترین

معاشی مسائل سنگین، حکومت ملک کو جلدبحرانوں سے نکالے گی، جہانگیر ترین

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پلوامہ واقعہ کو آڑ بنا کر پاکستان کے خلاف بھارت کی الزام تراشیاں قابل مذمت ہیں۔ مقامی ہاؤسنگ سکیم کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کے خلاف جارحیت (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائیگاکل بھوشن کا کیس پاکستان نے عالمی عدالت میں بھرپور طریقے سے پیش کیا ہے ہمیں امید ہے کہ عالمی عدالت انصاف ہمیں انصاف دیگی ہم سمجھتے ہیں کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہیے جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ اسوقت پاکستان تحریک انصاف پچھلے کئی سالوں کا گند صاف کر رہی ہے ملک کی معاشی صورتحال جلد بہتر ہوجائیگی اور اگلے سال پنجاب سمیت ملک بھر میں بڑے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا جائیگا انہوں نے کہاکہ موجود ہ حکومت اخلاص کے ساتھ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی کوشش کررہی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -