نصاب میں اقلیتی ہیروز کو شامل کرنے کا بل جلد اسمبلی میں لائیں گے: طاہر خلیل سندھو

نصاب میں اقلیتی ہیروز کو شامل کرنے کا بل جلد اسمبلی میں لائیں گے: طاہر خلیل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چیئر مین اقلیتی امور سٹینڈنگ کمیٹی طاہر خلیل سندھو نے کہا ہے کہ پنجاب کریکولم اور ٹیکس بورڈ میں ترمیم جلد اسمبلی میں لائی جائے گی،تعلیمی نصاب میں اقلیتی ہیروز کو شامل کرنے کا بل جلد اسمبلی میں پیش کیا جائے گا،اقلیتوں کا تکمیل پاکستان سے قیام پاکستان میں اہم کردار ہے،پنجاب کریکولم اور ٹیکس بورڈ کے ایکٹ میں اقلیت کی مجوزہ ترمیم جلد لائی جائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں سماجی تنظیم بدگد کے زیر اہتمام منعقدہ پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پربدگد کی ایگزیکٹیوڈائریکٹر صبیحہ شاہین، پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی،سعدیہ سہیل رانا،سمیر ا بخاری،شازیہ عابد،ہارون عمران گل،طارق گل سمیت دیگر موجود تھے،مقرر نے مزید کہا یہ اہم وقت ہے کہ تعلیمی اداروں میں اقلیتوں کا کوٹہ مقرر کیا جائے،جبکہ حکومت کی جانب سے سرکاری نوکریوں میں پانچ فیصد کوٹہ رکھا گیا لیکن اس میں صرف دو فیصد پر عملدرآمد ہو رہا ہے ہما را مطالبہ ہے کہ اس کو پانچ فیصد یقینی بنایا جائے۔تمام اراکین اسمبلی نے پنجاب کریکولم اور ٹیکس بورڈ میں ترمیم کا بل جلد از جلد اسمبلی میں لانے کی یقینی دہانی کرائی۔