پاک فوج بھارتی جارحیت کامنہ توڑ جواب دے،عطاء المہیمن بخاری

پاک فوج بھارتی جارحیت کامنہ توڑ جواب دے،عطاء المہیمن بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی )پاک فوج بھارتی جارحیت کامنہ توڑ جواب دے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرکے بھارت نے اپنی موت کو دعوت دی ہے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے عالمی برادری بھارتی دہشت گردی اور مودی کے توسیع پسندانہ عزائم کا نوٹس لے ان خیالات کا اظہار مجلس احراراسلام پاکستان کے امیر حضرت پیر جی سید عطاء المہیمن بخاری نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بھارت ایک عرصے سے خطے کے امن کو تہہ وبالا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے اور مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کروا رہاہے ان کا کہنا تھا کہ بھارت یہ سمجھتا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے وہ خطے میں اپنی چودھراہٹ اور تھانیداری قائم کرنے میں کامیاب ہوجائے گا یہ اس کی بھول ہے انہوں نے پاک فضائیہ کے شاہینوں کے جذبے کو داد دیتے ہوئے کہا کہ ہماری فضائی فوج نے دشمن کے حملے کو ناکام بنا کر انہیں بھاگنے پر مجبور کرکے ثابت کردیا کہ پاک فضائیہ کی دفاعی صلاحیت ناقابل تسخیر ہے حضرت پیر جی سید عطاء المہیمن بخاری کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا تو مجبوراً پاک فوج کو اسے سبق سکھانا ہی پڑے گا اور پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوگی انہو ں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت پر اقتصادی پابندیا ں عائد کرنے کے ساتھ ساتھ اسے دہشت گرد ریاست ڈکلیئر کرے ۔
ف