محکمہ ریلوے، انٹرویو کے بعد9 ٹرین ڈرئیورز ایک سال کنٹریکٹ پردوبارہ بھرتی

محکمہ ریلوے، انٹرویو کے بعد9 ٹرین ڈرئیورز ایک سال کنٹریکٹ پردوبارہ بھرتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈویژنل ریلوے انتطامیہ نے کنٹریکٹ پر بھرتی کئے جانے والے ریٹائرٹرین ڈرائیوروں کی بھرتی اور(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

ڈیوٹی کامراسلہ جاری کردیاہے جبکہ گزشتہ روزوزیراعظم پیکج کے تحت بھرتی کے لئے بھی انٹریوزکاعمل مکمل کرلیاگیا۔بتایاجاتاہے کہ ریلوے انتظامیہ نے ٹرین ڈرائیورکی کمی کے پیش نظر63سال سے کم عمرریٹائرٹرین ڈرائیورکوبھرتی کرنے کاعمل شروع کیاتھا۔مجموعی طورپر18اسامیوں پر10ریٹائرٹرین ڈرائیوروں نے بھرتی کے لئے درخواست دی تھی جن میں سے انٹرویوکے لئے9ٹرین ڈرائیورکمیٹی کے سامنے پیش ہوئے جنھیں میڈیکلی فٹ ہونے پرگزشتہ روزایک سال کے کنٹریکٹ پربھرتی اورڈیوٹی کانوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔علاوہ ازیں گزشتہ روزڈویژنل پرسانل آفیسرسعیداحمدکی سربراہی میں دوران سروس فوت ہونے والے ملازمین کے بچوں کو2سالہ کنٹریکٹ پربھرتی کے لئے کمیٹی نے 10کے قریب امیدواروں کے انٹرویوکاعمل مکمل کرلیاہے جن کوایک دوروزمیں ان کی تعلیمی قابلیت کے مطابق ملازمت کانوٹیفکیشن جاری کردیاجائے گا۔