دھماکہ خیز مواد، ناجائز اسلحہ کیس،1 ملزم کو5 اور 2 کو 3،3 سال قید، جائیداد بھی ضبط کرنیکا حکم

دھماکہ خیز مواد، ناجائز اسلحہ کیس،1 ملزم کو5 اور 2 کو 3،3 سال قید، جائیداد بھی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصو صی ) انسداد دہشت گردی عدالت نمبر2کے جج رانا محمد سلیم نے دھماکہ خیز مواد اور ناجائز اسلحہ برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ایک ملزم کو مجموعی طور پر 5 سال قید او(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

ر 2 ملزموں کو 3،3 سال قید جبکہ تمام ملزموں کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کی سزا کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزموں محمد اکرم مزمل اور عبدالماجد کو نواب پور بچ والا باغ ملتان سے حساس تنصیبات پر حملہ کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر گرفتار کرکے تلاشی لی گئی جس پر ملزم محمد اکرم سے ہینڈ گرنیڈ اور 30 بور پستول اور ملزموں سے دھماکہ خیز مواد ممنوعہ لٹریچر برآمد کیا گیا تھا جس پر ان کے خلاف 24 مئی 2018ء کو مقدمہ درج کیا گیا۔ فاضل عدالت نے ثبوتوں اور شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزموں مزمل اور عبدالماجد کو 3۔ 3 سال قید اور ملزم محمد اکرم کو مجموعی طور پر پانچ سال قید اور ملزموں کی جائیداد ضبط کرنے کی سزا کا حکم دیا ہے۔