ایل او سی خلاف ورزی پر پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
لاہور (لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے بھارتی طیاروں کی طرف سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان بھارتی طیاروں کی طرف سے پاکستان لہ فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید مذمت کرتا ہے مودی سرکار انتخابات جیتنے کے لئے خطے کے امن کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے پاکستان کسی قسم کی جارحیت کو برداشت نہیں کرے گا پوری قوم پاکستان کی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اس لئے بھارتی حکومت کو کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے بھارت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ خطے کو ایٹمی جنگ کی طرف دھکیل سکتا ہے مودی سرکار کی پالیسیوں کے خلاف اب بھارت میں بھی آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔ لہذا پنجاب کا یہ مقدس ایوان اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ بھارت کے جنگی جنون کا سختی سے نوٹس لے اور امن کو خراب کرنے پر سفارتی تعلقات منقطع کرکے خطے کو بڑی تباہی سے بچایا جائے۔