کرپشن کیس، ملزم کی عبوری ضمانت کنفرم

کرپشن کیس، ملزم کی عبوری ضمانت کنفرم

  

ملتان (خبر نگار خصو صی ) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے ریونیو آفیسر کی جانب سے کروڑوں روپے کی ناجائز ادائیگیوں کے مقدمہ میں ملزم کی عبوری ضمانت کنفرم کرکے گرفتار نہ کرنے کا حکم(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

دیا ہے۔ فاضل عدالت میں رحیم یار خان کے معصوم علی نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی تھی کہ وہ شہید بے نظیر بھٹو پل کی تعمیر کیلئے اراضی کی خریداری کے عمل میں بطور ریونیو آفیسر خانپور تعینات تھا اور نیب نے کروڑوں روپے کی ناجائز ادائیگیوں کے الزام کا مقدمہ درج کر لیا اور اب گرفتار کرنے کے در پے ہے جبکہ قبل ازیں گرفتار ملزمان بھی ناکافی شواہد کی بناء پر ضمانت پر رہا کئے جاچکے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -