بغیر اجازت میٹرک کی ڈیوٹی لگوانے والے ٹیچر سے جواب طلب

بغیر اجازت میٹرک کی ڈیوٹی لگوانے والے ٹیچر سے جواب طلب

  

ملتان(سٹاف رپورٹر) بغیر اجازت میٹرک کی ڈیوٹی لگوانے والے ٹیچر سے جواب طلب کرلیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ پرائمری سکول کوٹلہ ابو فتح ملتان کینٹ کے ٹیچر محمد صداقت نے بغیر(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

اجازت میٹرک کے امتحانات میں ڈیوٹی لگوالی جس پر مراسلے جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا گیا مراسلے میں کہاگیا ہے کہ آپ’’ پیک‘‘ کے امتحانات میں بھی ڈیوٹی کرچکے ہیں جبکہ کلاس انچارج کی حیثیت سے کارکردگی انہتائی خراب ہے۔ انرولمنٹ دن بدن کم ہورہی ہے جبکہ میٹرک کے امتحانات میں بھی پابندی کے باوجود اجازت لئے بغیر ڈیوٹی لے لی۔ اس لئے فوری طور پر حاضر ہوکر تحریری او ر ذاتی حیثیت میں وضاحت کریں ورنہ پیڈاایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -