بھارت کی دراندازی، وہاڑی میں سپیشل بچوں کا مودی سرکار کیخلاف مظاہرہ
وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی)بھارتی فوج کی پاکستانی علاقوں میں بلاجواز دراندازی پر پوری قوم غم و غصہ کا اظہار کر رہی ہے بولنے اور سننے سے محروم بچے بھی میدان میں نکل آئے(بقیہ نمبر41صفحہ7پر )
سپیشل بچوں نے منفرد انداز میں فوج سے اظہار یکجہتی کیا تفصیل کے مطابق بھارتی جنگی جنون کے خلاف ملک بھر میں غم و غصہ کی شدید لہر پائی جارہی ہے وہیں وہاڑی کے سپیشل سکول کے بچوں نے بھی اپنے منفرد انداز میں بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج اور پاکستانی فوج کے ساتھ بھرپورطریقہ سے اظہار یکجہتی کیا پرنسپل گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول سجاد حیدر نے طلباء کے جزبات کی عکاسی کرتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ یہ بچے بول اور سن نہیں سکتے لیکن ملک کی حفاظت کرنا اچھی طرح جانتے ہیں اگر انڈیا نے دوبارہ حملہ کیا تو پوری قوم پاک فوج کے ہمراہ کھڑی ہوگی انڈیا کسی بھول میں نہ رہے ہماری فوج پوری طرح بیدار ہے انڈیا پاکستان کو تر نوالہ نہ سمجھے ہمارا بچہ بچہ فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اس موقع پر بچوں نے بھرپور جوش و جذبہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے معصومانہ انداز میں پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے