یکم مارچ، ملک بھر میں پاکستان زندہ آباد ریلیاں نکالنے کی تیاریاں
ملتان ( پ ر) جمیعت علماء پاکستان (نورانی ) کے مرکزی صدر پیر اعجاز ہاشمی نے کہا ہے کہ جے یو پی اور ایم ایم اے یکم مارچ بروز جمعہ کے دن کو پاکستان زندہ آباد کے طور پر منائے گی ملک (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )
بھر میں پاکستان زندہ آباد ریلیاں نکالی جائیں گی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے بھارت نے گھٹیا قسم کا الزام پاکستان پر لگا کر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی ہے مظلوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں میڈیا پر قدغن لگا کر اور اپوزیشن کو ساتھ لے کر نہ چلنا حکومت کے لئے بہتر نہیں ہے مرکزی سیکریٹری جنرل شاہ اویس نورانی نے کہا کہ زاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ حکومت ایک دن بھی نہ رہے جس نے اقتدار پر آتے ہی عوام سے کئے گئے تمام وعدے بھلا کر مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز خانقاہ حامدیہ قلعہ کہنہ قاسم باغ میں خانقاہ حامدیہ قلعہ کہنہ قاسم با غ کے موجودہ سجادہ نشین و مہتمم صاجزادہ قاری ناصر میاں اور میاں محمد معصوم احمد سے جے یوپی کے سابق مرکزی سینئر نائب صدر صاجزادہ قاری احمد میاں مرحوم کے اظہار تعزیت کے بعد صحافیوں سے کی گئی ملاقات میں کیا اس موقع پر پیر اعجاز ہاشمی نے صاجزدہ قاری ناصر میاں خان کو جے یوپی کا مرکزی سینئر نائب صدر جبکہ میاں محمد معصوم احمد کو صوبائی نائب صدر مقرر کرنے کا اعلا ن بھی کیا جبکہ اس موقع پر دیگر رہنما پیر سید محفوظ مشہدی، سردار محمد خان لغاری ،نور احمد سیال، ڈاکٹر جاوید اختر، صوفی ابو منصور قادری، عقیل احمد سیال،مفتی عثمان پسروری، ڈاکٹر اشرف قریشی ایڈووکیٹ، زاہد بلال قریشی، ارشد اقبال نیازی، حافظ محمد ظفر قریشی ودیگر بھی موجود تھے پیر اعجاز ہاشمی ، شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ مولانا حامد علی خان ؒ کے گھرانے نے نظام مصطفی ؐ کے قیام کے لئے بھرپور جدوجہد کی اور 1970 میں مولانا حامد علی خان ؒ نے نظام مصطفی ؐ کا جھنڈا اٹھایا اور شاہ احمد نورانی ؒ کے شانہ بشانہ چلے اور ان کے دونوں بیٹوں قاری محمد میاں، قاری احمد میاں نے بھی اس جھنڈے کو اٹھائے رکھا اور آج قاری احمد میاں ہم میں موجود نہیں ہیں لیکن ان کے بڑے بھائی صاجزادہ قاری ناصر میاں اور صاجزادہ معصوم احمد موجود ہیں انشاء اللہ وہ بھی اپنے اکابرین کے نقش قدم پر چل کر نظام مصطفی ؐ کے قیام کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے جے یو پی کا مقصد نظام مصطفی ؐ کا نفاذ اور مقام مصطفی ؐ کا تحفظ ہے اور یہ ملتان کے بے تاج بادشاہ کے بیٹے ہیں پیر اعجاز ہاشمی نے مزید کہا کہ امت مسلمہ امت واحدہ ہوجائے تو تمام معاملات ٹھیک ہوجائیں گے جبکہ شاہ اویس نورانی نے کہا کہ موجودہ حکومت نہ مالی بحران پر قابو پاسکی ہے نہ اقتصادی بحران اور نہ ہی معیشت پر قابو پاسکی ہے آنے والا وقت اس سے بھی سخت ہے ہمیں اس کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہو گا ۔
پیر اعجاز ہاشمی