فیصل آباد ،گھر جھگڑوں سے تنگ نوجوان کی خودکشی ،بیوی نے آشنا سے ملکر شوہر مار ڈالا

فیصل آباد ،گھر جھگڑوں سے تنگ نوجوان کی خودکشی ،بیوی نے آشنا سے ملکر شوہر مار ...

  

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گھریلوجھگڑوں سے تنگ آکر نوجوان نے کنپٹی پر فائر مارکرخودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق خیابان کالونی نمبر2میاں سٹریٹ فیصل چوک کارہائشی (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

35سالہ فیاض سلیم اپنی والدہ اور بیوی کے ہمراہ رہائش پذیر تھا جس کا کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہو گیا جس نے کنپٹی پر پستول رکھ کر خود کو گولی مار لی۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے سپرد کردی ہے۔جبکہ ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر شوہر کو گلے میں رسہ ڈال کر قتل کردیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ عزیز ٹاؤن چک نمبر119ج۔ب کے رہائشی محمد رفیق کے بیٹے اکبر علی نے 12سال قبل پسند کی شادی کی تھی ۔ مقتول کی بیوی اللہ رکھی کے ملک احتشام سے ناجائز تعلقات تھے منع کرنے پر اللہ رکھی نے احتشام اور دو نامعلوم افراد کے ساتھ مل کر اسے گلے میں رسہ ڈال کر قتل کرڈالا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

خودکشی،قتل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -