پی ٹی ایل، سندھ میں سکولوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے انڈس ریسورس سنٹر سے معاہدے

پی ٹی ایل، سندھ میں سکولوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے انڈس ریسورس سنٹر سے ...

  

ملتان (پ ر ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشنز کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے خیرپور، سندھ کے دور دراز علاقوں میں موجود دو سکولوں کو اپنانے کیلئے انڈس ریسورس سینٹر (IRC) کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ۔پی ٹی سی ایل کے تعاون سے انڈس ریسورس سینٹر کو پرائمری اسکولوں کو چلانے میں مدد ملے گی ، (بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

کیونکہ یہ دونوں ادارے مقامی کمیونٹی کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے پرُ عزم ہیں۔ان اسکولوں نے ،نہ صرف علاقے میں تعلیم کے فروغ میں، بلکہ ترقی پسند پالیسیوں کے ذریعے لڑکیوں کی تعلیم میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ سکول 46% طالبات کے ساتھ خیر پو ر کے بڑے علاقوں کی تعلیمی ضرویات کو پورا کرتے ہیں۔سماجی طور پر ایک ذمہ دار ادارہ ہونے کے ناطے، پی ٹی سی ایل معاشرے اور خاص طورسے بنیادی سہولتوں سے محروم کمیونیٹز پر مثبت طور پر اثر انداز ہونے والے طویل المد تی اور مستحکم CSRاقدامات کے ذریعے توجہ مرکوز رکھتا ہے ۔ سید مظہر حسین، چیف ہیو من ریسورس آفیسر، پی ٹی سی ایل، نے اس موقع پرکہا:’’ تعلیم کسی بھی ترقی پسند اور روشن خیال معاشرے کی تعمیرکا واحد ذریعہ ہے۔نوجوانوں کو معاشرے کے تمام شعبوں میں سیکھنے،ترقی کرنے اور معیاری تعلیم کے یکساں مواقع کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پی ٹی سی ایل اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پر عزم ہے ۔ سندھ کے دور دراز اور بنیادی سہولتوں سے محروم علاقوں میں معیاری تعلیم فراہم کرنے کے سلسلے میں انڈس ریسورس سینٹر کا کردار قابل تعریف ہے ، اور ا س سلسلے میں، شراکت داری پر ہمیں فخر ہے ۔‘‘ مسزصادقہ صلاح الدین، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ، انڈس ریسورس سینٹر، نے کہا:’’ ہم پی ٹی سی ایل کی جانب سے اس تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، اور ہمیں امید ہے کہ یہ شراکت داری CSR کے لئے ایک نئی مثال بنے گی۔ تعلیم تمام بچوں کا بنیادی حق ہے، ہم اچھی و معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بناتے ہیں جس میں معاشرے اور کارپوریٹ سیکٹر سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے باہمی تعاون کی ضرورت ہوتی ہے۔‘‘ انڈس ریسورس سینٹرترقیاتی شعبے میں کام کررہا ہے، بنیادی طور پر اپنے سکولوں کے ساتھ ساتھ سندھ کے دور دراز اور بنیادی سہولتوں سے محروم علاقوں میں موجود سرکاری اسکولوں کو اپنانے کے ساتھ ساتھ انہیں چلا بھی رہا ہے۔دونوں اداروں کو یقین ہے کہ یہ شراکت داری خیرپور کی کمیونٹی اور ان جڑواں اسکولوں میں پڑھنے والے طلباء کے لیے بہترین ثابت ہو گی اور وہ مستقبل میں خوشحال پاکستان کا روشن چہرہ ہوں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -