ریلوے کیرج اینڈ ویگن، جیک نہ لگنے پر فٹر کی انگلیاں کٹ گئیں، زخمی ہسپتال منتقل

ریلوے کیرج اینڈ ویگن، جیک نہ لگنے پر فٹر کی انگلیاں کٹ گئیں، زخمی ہسپتال ...

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) ریلوے کیرج اینڈ ویگن میں دوران ڈیوٹی جیک ٹھیک جگہ نہ لگنے کے باعث ایس ایس فٹر کی انگلیاں کٹ (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

گئیں۔ یہ واقعہ منگل کی صبح پیش آیا کہ جب ایس ایس فٹر زاہد اقبال نے کوچ مرمت کرنے کے لئے جیک لگایا لیکن ٹھیک طرح سے نہ لگنے کی وجہ سے جیک واپس بند ہو گیا جس کی زد میں زاہد اقبال کے بائیں ہاتھ کی چار انگلیاں آ کر کٹ گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے ہسپتال کے ڈاکٹر کو موقع پر بلایا گیا لیکن جب ایمبولینس آئی تو اس میں ڈاکٹر نہیں تھا۔ بعدازاں ریسکیو 1122 کو موقع پر بلایا جنہوں نے عارضی طور پر فرسٹ ایڈ دے کر زاہد اقبال کو نشتر ہسپتال بھیج دیا۔ اس واقعہ پر ڈی ایس امیر محمد داؤد پوتا نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس فٹر زاہد اقبال کی تمام طبی امداد اور علاج کے لئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ دریں اثناریلوے پریم یونین کے ڈویژنل صدر واثق خان، نائب صدر رانا شریف اور جنرل سیکرٹری رانا عزیز نے اس واقعہ کا ذمہ دار کیج اینڈ ویگن انتظامیہ کو قرار دیا جن کا کہنا تھا کہ کیرج ڈگ میں کئی ماہ سے پانی کھڑا ہے جس کی وجہ سے جیک اپنی جگہ ٹھیک طرح سے نہیں بیٹھا اور حادثہ رونما ہو گیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -