غیر قانونی شکار روکنے کیلئے سپیشل سکواڈ کا قیام احسن اقدام ہے، دی اینمل فاونڈیشن

غیر قانونی شکار روکنے کیلئے سپیشل سکواڈ کا قیام احسن اقدام ہے، دی اینمل ...

  

لاہور( پ ر ) غیر قانونی شکار روکنے کیلئے سپیشل سکواڈ کا قیام وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کاا نتہائی احسن اقدام ہے جبکہ عالمی وائلڈ لائف تحفظ کیلئے بنائے جانے والے قو انین پر عمل درآمد کرنے کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔دی اینمل فاونڈیشن پاکستان نے پنجاب پارک اینڈ وائلڈ لائف پروٹیکشن کی جانب سے غیر قانونی شکار کی حوصلہ شکنی کیلئے کیے جانے والے غیر معمولی اقدام کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں نایاب جنگلی جانوروں اور پرندوں کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے جبکہ انٹر نیشنل ادارہ برائے تحفظ جنگلی حیات آئی یو سی این ( انٹر نیشنل یونین فار کنرویشن آف نیچر) نے مختلف جانوروں اور پرندوں کی تیزی سے کم ہو تی ہوئی تعداد بارے باقاعدہ ریڈ لسٹ جاری کرتا ہے۔ دی اینمل فاونڈیشن کے صدر جاوید اقبال نے کہا کہ گوجرانوالہ ڈویژن میں اعزازی گیم واچر کی جانب سے جنگلی بطخوں کے غیر قانونی شکار اور بعداز اں محکمہ کے سٹاف کو ہراساں کرنے پر ڈی جی والڈ لائف پنجاب سہیل اشرف کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر اجلاس طلب کرکے سپیشل سکواڈ تشکیل دیا ہے کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ دی اینمل فاونڈیشن پاکستان نے ہمیشہ جنگلی حیات اور جانوروں کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے ۔ دی اینل فاونڈیشن20 مارچ کو ورلڈ ہاؤس سپیرو ڈے(چڑیا کا عالمی دن) بھرپور طریقے سے منائے گی ۔

ف

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -