دفاع وطن کیلئے قوم تیار، مودی پلان ملیا میٹ کرنا پڑیگا،صاحبزادہ محبوب سلطان
گڑھ مہاراجہ (نامہ نگار)وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ صاحبزادہ محمد محبوب سلطان نے کہاہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے بھارتی جارحیت کامسئلہ عالمی فورمز پر اٹھانے کے ساتھ ساتھ سخت رد عمل دیا ہے۔،مودی کے سرپرسوار جنگی جنون کواتارنا ہی مسئلے کاحل ہوگا پوری (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
قوم پاک فوج کی پشت پہ کھڑی ہے افواج پاکستان قوم کومایوس نہیں کریں گی۔ بھارتی دراندازی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔بلکہ نظر میں رکھنا ہوگا دشمن کی ہرچال کو ناکام بناتے ہوئے مودی کا خطے کاامن تباہ کرنے کاپلان ملیامیٹ کرناپڑے گا تاکہ آئندہ بھی کوئی ایسی قبیح سوچ کامرتکب نہ ہو سکے ۔بھارت کے ناپاک عزائم کے خلاف پوری قوم دفاع وطن کیلئے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی پاکستان ایٹمی قوت ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ذمہ دار ملک ہے وطن کے چپے چپے کادفاع قوم کاہربوڑھاجوان اپنے خون سے کرے گا عوام کو کسی بھی پروپیگنڈے کی بجائے افواج پاکستان پر خدااورسول ﷺ کے بعدمکمل اعتماد ہے LOCپر ہونے والی دراندازی پر عوام دشمن کے کسی پروپیگنڈے کاشکار نہ ہوں پاک فوج اللہ تعالیٰ کی طاقت اورعوام کے اعتماد کی بدولت ناقابل شکست طاقت ہیں اور دفاع وطن کیلئے ہردم چوکس وتواناہیں انشاء اللہ ارض وطن کادفاع خون کے آخری قطرے تک کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے پوری قوم کے موقف کی ترجمانی کرتے ہوئے انڈیا کو دوٹوک جواب دیا ہے۔پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی کی بدولت پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ہے۔
صاحبزادہ محبوب سلطان