مودی غلط فہمی دور کرے، جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائیگا، زین قریشی

مودی غلط فہمی دور کرے، جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائیگا، زین قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( نیوز رپورٹر)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت اور تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ پاکستان کی بقاء اور سرحدوں کی حفاظت کیلئے تمام سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات پسیپشت ڈال کر ایک پیج پر ہیں،قوم متحد(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

ہے ۔پاکستان کا بچہ بچہ ملک کی حفاظت کیلئے اپنی جان کی بازی لگانے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کا بچہ بچہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے اپنے مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ ملک کی طرف بڑھنے والا ہاتھ کاٹ دیں گے اور آنکھیں نکال دیں گے۔ خطے میں امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے کوئی غلط فہمی میں نہ رہے خطے میں غیر ملکی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔ پاکستان خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے ۔جبکہ ہندوستان خطے کا امن برباد کرچاہتا ہے۔ ہندوستان کبھی اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا پاکستان کی 20کروڑ عوام پاک فوج کے سپاہی ہیں اور انشاء اللہ ملکی دفاعکیلئے خون کے آخری قطرے تک ملکی دفاع کی حفاظت کریں گے۔ ہندوستان اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے ۔جس کے پاس گیدڑبھبکیوں کے سوا کچھ نہیں۔ملکی دفاع کیلئے پوری قوم متفق اور متحد ہے۔
زین قریشی