عمران خان ملکی ترقی، خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں،جعفر خان لغاری
جام پور (نامہ نگار) بھارت نے اگر حملہ کرنے کی کوشش کی تو اس کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ پاکستان کا ہر فر د ملک کے دفاع کے لیے تیار ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت غریب عوام کی خوش حالی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ صحت کارڈ غریب عوام کے لیے ایک تحفہ ہے۔ یہ بات ممبر قومی اسمبلی سردار محمد جعفر خان لغاری نے کوٹلہ دیوان کے دورہ کے موقع پر پارٹی کارکنوں کے ہمراہ میڈ یا (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ سابق ناظم مرزا علی اصغر خان ۔ سابق ممبر ضلع کونسل مرزا محبوب سکندر خان مغل۔ مرزا ابوبکر خان ۔ میاں سجاد حسین وٹو۔ جاوید اقبال بھٹی۔ حسین تبسم ۔ ودیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا بے بنیاد الزامات لگانے کی بجائے حقائق پر بات چیت کرئے ۔ پاکستان کو دھمکیاں اور ڈرانے کے ڈرامے بند کرئے اگر پاکستان پر حملہ کی جسارت کی تو اس کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان پسماندہ علاقوں کی ترقی اور عوام کی خوش حالی کے لیے کئی عملی اقدامات کر رہے ہیں ۔ پنجاب کے سب سے پسماندہ ضلع راجن پور سے ہیلتھ کارڈ شروع کرکے حقیقی معنوں میں غریب عوام سے دوستی کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان کی حکومت کو گرانے کا خوب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ دس سال تک عمران خان کی حکومت رہے گی اور پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانے تک عمران خان چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ راجن پور کی محرومیوں کوختم کیا جائے گا۔ الیکشن میں عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سابقہ ادوار میں لوٹ مار کرنے والوں سے پائی پائی وصول کریں گے۔ میاں برادرن کے بعد ان کے حواریوں کی باری شروع ہو نے والی ہے۔ جلد وہ اپنے منطقی انجام کو پہنچ جائیں گے۔
جعفر لغاری