انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ کے تجاوزات کا خلاف آپریشن،سامان قبضہ میں لے لیا گیا

انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ کے تجاوزات کا خلاف آپریشن،سامان قبضہ میں لے لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)مےئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت‘‘ میونسپل آفیسر(ریگولیشن) زبیر احمد وٹوکی زیر نگرانی بلدیہ عظمیٰ کے انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن راوی زون اسکواڈنے شاہدرہ موڑ، مصری شاہ سے تجاوزات کا سامان 2ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا۔ سمن آبادزون اسکواڈ نے گلشن راوی مارکیٹ سے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا۔ داتا گنج بخش زون اسکواڈ نے عبدالکریم روڈ، ہال روڈسے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا۔ اقبال زون اسکواڈ نے لال پلازہ جوہر ٹاؤن سے تجاوزات کا سامان 02ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا۔شالامار زون اسکواڈ نے بھوگیوال روڈسے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا۔ نشتر زون اسکواڈ نے چھوٹی پھاٹکی سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا ۔عزیزبھٹی زون اسکواڈ نے نقشبندی موڑ، سلامت پورہ سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹورمیں جمع کروا دیا۔واہگہ زون اسکواڈ نے پنج گڑھ سے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کرو ادیا۔ انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے مجموعی طورپر تجاوزات کا سامان 10ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا۔