سرجیکل سٹرائیک اور مشتعل بیانیہ خطے کے امن کیلئے خطرناک ہوگا ،اسفندیار ولی

سرجیکل سٹرائیک اور مشتعل بیانیہ خطے کے امن کیلئے خطرناک ہوگا ،اسفندیار ولی

  

پشاور(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ امن کے خواہاں ہیں اور دنیا باالخصوص اپنے ملک میں پائیدار امن کے قیام کے حق میں ہیں،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اے این پی سوچ و فکر کے لحاظ سے جنگ کے حق میں نہیں، باچا خان سے لے کر ولی خان تک اور آج کی اے این پی بھی ہر پلیٹ فارم پر امن کیلئے حتی الوسیع کوششیں کرتی (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

آ رہی ہے ، ہم باچا خان کے فلسفہ عدم تشدد کے پیروکار ہیں، انہوں نے کہا کہ سرجیکل سٹرائیک اور مشتعل بیان بازی سے امن کو خطرہ ہو گا،انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے اور پارلیمنٹ کو اس نازک وقت میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، اسفندیار ولی خان نے کہا کہ ملک نازک دوراہے پر کھڑا ہے اور دونوں ملکوں کو جوش کی بجائے عقل اور ہوش سے کام لینا چاہئے ، انہوں نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ،دنیا بھر میں تمام تنازعات صرف مذاکرات کی میز پر ہی حل ہو سکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ جنگ سے ہر ممکن طور پر اجتناب کیا جائے،انہوں نے کہا کہ سیاسی وابستگی سے بالاتر ملک کی بقا اولیں ترجیح ہے اور اے این پی اپنی اس ذمہ داری سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی، انہوں نے کہا کہ تشدد سے مسائل حل ہونے کی بجائے مزید بڑھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اے این پی ہر فورم پر عدم تشدد کی پالیسی اپنائے رکھتی ہے اور ہر مسئلے پر فریقین کو بھی عدم تشدد کی تلقین کرتی ہے۔

اسفندیار ولی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -