نیسلے اور لمز کے اشتراک سے چڑیا گھر میں ’’زوایپ ‘‘ متعارف

نیسلے اور لمز کے اشتراک سے چڑیا گھر میں ’’زوایپ ‘‘ متعارف

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) لاہور چڑیاگھر میں نیسلے (NESTLE)اور لمز (LUMS)کے اشتراک سے جانوروں کے انکلوژرز اور پنجروں پر ڈیجیٹل بورڈز ، سائنیج آویزاں اورزو ایپ متعارف کروادی گئی ہے ، ان ڈیجیٹل بورڈزاورسائینج کے ذریعے چڑیاگھر آنیوالے سیاحوں کو تفریح کے ساتھ ساتھ نہ صرف ایجوکیٹ کرنا ممکن ہوگا بلکہ جانوروں بارے معلومات کاحصول بھی ممکن ہوگا ۔ اس بات کااعلان لاہور چڑیاگھر میں ایک میڈیا بریفنگ میں کیا گیا جس میں ڈائریکٹر لاہور چڑیاگھر حسن علی سکھیرا ، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف ہیڈ کوارٹرز محمد نعیم بھٹی، پراجیکٹ ڈائریکٹر گرین پاکستان پروگرام میاں حفیظ احمد اور بزنس ایگزیکٹو آفیسر نیسلے مسٹر جیسن ایویسینا اور "لمز " کے اسسٹنٹ پروفیسر آئی ٹی سلمان شاہد بھی موجود تھے۔ بزنس ایگزیکٹوآفیسر نیسلے مسٹر جیسن نے کہا کہ لاہور چڑیاگھر کی اپ لفٹنگ میں نیسلے کے تعاون کا بنیادی مقصد والدین کو ایسے مواقع فراہم کرنا ہے جس کے ذریعے وہ اپنے بچوں کو چڑیاگھر لا کر انہیں زیادہ سیکھنے کے مواقع فراہم کر سکیں ۔انہوں نے کہا کہ نیسلے مثبت تجربات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ۔ ڈائریکٹر لاہور چڑیاگھر حسن علی سکھیرااور ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرز محمد نعیم بھٹی نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ چڑیاگھر آنیوالے سیاحوں کو تفریح کے یاد گار مواقع کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں اسے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ " لمز "کے تعاون سے لاہور چڑیاگھر میں زو ایپ متعارف کروادی گئی ہے جس سے نہ صرف والدین کو چڑیاگھر میں راستہ تلاش کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اس ایپ کے ذریعے بچوں کو جانوروں بارے معلومات کا حصول بھی ممکن ہوگا۔اسسٹنٹ پروفیسر آئی ٹی سلمان شاہد نے کہا کہ ان کی خواہش تھی کہ لاہور چڑیاگھر میں کچھ ایساکیا جائے جواس سے پہلے نہیں کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ زو ایپ کی تیاری میں اپنی ٹیم کا شکرگزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس ایپ کے ذریعے سیاحوں کو زو میں موجود ہر جانوربارے معلومات حاصل ہو سکیں گی۔

زو ایپ

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -