سماجی تنظیم بیوٹی آف ہیو مینٹی کے زیر اہتمام مستحق افراد میں سردیوں کیلئے کمبل تقسیم
لاہور (پ ر) سماجی تنظیم بیوٹی آف ہیو مینٹی کے زیر اہتمام غریبوں ،نادرا اور پسے ہوئے طبقات کی بحالی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں گزشتہ روز سبز ہ زار میں سردیوں کی مناسبت سے اور مستحق افراد سیکڑو ں خواتین ،بچوں اور معمر افراد میں سردیوں کیلئے کمبل تقسیم کیے گئے تقریب میں بیوٹی آف ہیو مینٹی کے جنرل سیکرٹری حامد مختار اور ڈاکٹر ناصر صدیقی نے کمبل تقسیم کیے،شہریوں نے بیوٹی آف ہیو مینٹی کے اقدام کو سراہا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیوٹی آف ہیو مینٹی کے جنرل سیکرٹری حامد مختار نے کہا کہ موجودہ دور میں سماجی تنظیموں کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے کہ وہ غربیوں اور مستحق افراد کی داد رسی کریں۔ انہوں نے کہا کہ بیوٹی آف ہیو مینٹی خصوصی بچوں کیلئے ہو م ویلج کا منصوبہ بھی تیار کر رہی ہے اور بیوٹی آف ہیو مینٹی کے صدر اعجاز احمد شیخ اس کیلئے کاوشیں کر رہے ہیں انہو ں نے حکومت کی اپیل کی کہ بیو ٹی آف ہیو مینٹی کو ہو م ویلج کیلئے جگہ فراہم کی جائے