پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطائیت کے24اڈے بندکر دیے

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطائیت کے24اڈے بندکر دیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطائیت کے24اڈے بندکر دیے جبکہ45عطائیوں کی دکانوں پرکاروبارتبدیل پائے گئے۔تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے گزشتہ دوروز میں چھ شہروں میں184 علاجگاہوں پرچھاپے مارے اور24پر عطائیت ہونے کی بناپرسربمہر کر دیاگیا ۔ خا نپور (رحیم یار خان)7،کوٹ ادو (مظفر گڑھ) اور راولپنڈی ہر ایک میں 5،سیالکوٹ 4 اور لیہ میں دوکاروبار سیل کیے گئے۔واضح رہے کہ کمیشن نے اب تک 41,392علاجگاہوں پر چھاپے مارے ہیں اور ان میں سے 18,400سے زائد عطائیوں کے کاروبار بند کر دیے گئے جبکہ 9,662عطائیوں کی دکانوں پر دوسرے کاروبار شروع کیے جاچکے ہیں۔ مزید برآں عطائیوں کو 32کروڑروپے سے زائد جرمانے کیے گئے ہیں۔