ایل او سی کی خلاف ورزی، بھارت بزدلانہ حرکت سے باز رہے، اعجاز الحق

ایل او سی کی خلاف ورزی، بھارت بزدلانہ حرکت سے باز رہے، اعجاز الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہارون آباد ( نمائند ہ پاکستان، نامہ نگار )سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق کا شدید ردعمل ۔تفصیلا ت کے مطا بق سابق وفاقی وزیر محمد اعجازالحق نے انڈیا کی پاکستان کی کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پر اپنے ردعمل دیتے ہوئے جناح پر یس کلب رجسٹرڈ سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کہا کہ انڈیا رات کی تاریکی میں کنٹرول لائن پر جنگی جہازوں کی پرواز پر افواج پاکستان کا فوری ایکشن پر بزدل دشمن دم دبا کر بھاگ گیا انڈیا اپنی بزدلانہ حرکت (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

سے باز رہے پاکستانی فوج اپنی سر زمین کی ایک ایک انچ کی حفاظت کر نا جانتی ہے پاکستانی قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انڈیا اپنی سیاست کو اپنے ملک تک محدود رکھے پاکستان کے ساتھ جنگ کا ماحول بنا کر کروڈوں لوگوں کی جان خطرو ں میں نہ ڈالے ہم سب پاکستان کی سالمیت پر ایک پیج پر کھڑے ہیں پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی ہم آنکھیں نکال دیں گے حکومت فوری اے پی سی کا اجلاس بلائے اور سب کو اعتماد میں لے کر اعلامیہ جاری کرے پاکستان کی تمام پارٹیز اور قوم پاکستان کی سالمیت پر ایک پلیٹ فارم اکھٹے ہیں۔