مخدوم رشید میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ‘ سب انسپکٹر کا بیٹا زخمی

مخدوم رشید میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ‘ سب انسپکٹر کا بیٹا زخمی

  

ملتان (وقا ئع نگار ) ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہو گئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے میں چوروں نے (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

تاثیر اور عاشق کے موٹر سائیکل چوری کر لئے ۔ تھانہ دولت گیٹ کے علاقے میں چوروں نے محمد علی کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔تھانہ کینٹ کے علاقے میں چوروں نے اکرم کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں چوروں نے سجاد اور ارباب کے موٹر سائیکل اور اکبر کی سینٹری کی دکان سے 20 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا۔تھانہ سٹی شجاع ا?باد کے علاقے میں چوروں نے جاوید کی موٹر سائیکل چوری کر لی تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں چوروں نے اقبال کے گھر سے 50 ہزار روپے نقدی اور اسحاق کے 10 ہزار روپے نقدی اور 33 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چوری کر لیا۔تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں ڈاکووں نے فیاض سے 15 ہزار روپے نقدی چھین لی۔تھانہ راجہ رام کے علاقے میں ڈاکووں نے غلام عبا س سے موٹر سائیکل چھین لی۔ متعلقہ پولیس نے تمام وارداتوں کا الگ الگ مقدمہ درج کر لیا ہے۔دریں اثنائملتان میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سب انسپکٹر کا بیٹا زخمی ہو گیا ریسکیو نے زخمی کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ ملتان کے علاقے مخدوم رشید میں سب انسپکٹر منظور کا بیٹا موٹر سائیکل پر جا رہا تھا۔ اسی دوران راستہ میں دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے نوجوان کو روک کر لوٹنے کی کوشش کی۔ مگر نوجوان شرجیل نے موٹرسائیکل نہ روکی۔ اور موٹرسائیکل کی رفتار تیز کردی۔ جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کی۔فائرنگ کے نتیجے میں شرجیل نوجوان زخمی ہوگیا۔ مذکورہ واقعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو نے زخمی کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا،جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -