اپوزیشن کیطرف سے میئر کی ان ہاؤس تبدیلی مضحکہ خیز، نوید الحق ارائیں

اپوزیشن کیطرف سے میئر کی ان ہاؤس تبدیلی مضحکہ خیز، نوید الحق ارائیں

  

ملتان ( سٹاف رپورٹر)میئر ملتان چوہدری نوید الحق ارائیں نے کہا ہے کہ تحریک کے ایوان میں 21چیئرمینوں سے تبدیلی نہیں آسکتی ۔ اپوزیشن کے اجلاس میں میرے 2لوگ (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

بھی شامل تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے میئر کی ان ہاؤس تبدیلی کا معاملہ مضحکہ خیز ہے۔ اپوزیشن کے اجلاس کے حوالے سے انہو ں نے کہا کہ ہم میرٹ پر معاملات دیکھ رہے ہیں اور شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے عملی اقدامات کر رہے ہیں ۔ ہمارا مشن عوام کی بے لوث خدمت ہے ‘ کرسی نہیں بلکہ عوام کے مفادات ہمیں عزیز ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایوان میں بلا تفریق سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -