مودی الیکشن جیتنے کیلئے ڈرامہ بازی کررہا ہے، حاجی محمد یسین، ملک ریاض

مودی الیکشن جیتنے کیلئے ڈرامہ بازی کررہا ہے، حاجی محمد یسین، ملک ریاض

  

ہارون آباد(نامہ نگار) چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی محمد یٰسین اور وائس چیئر مین میونسپل کمیٹی ملک محمد ریاض خلجی نے اپنے آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی کوئی حیثیت نہیں کہ وہ پاکستان سے جنگ کر سکے پاکستان اور انڈیا جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے پاکستان اور انڈیا دونوں نیو کلیئر پاور ہیں اور جب بھی جنگ (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

ہوگی تلواروں گھوڑوں کی جنگ نہیں ہوگی ایٹم بمبوں کی جنگ ہوگی بھارتی بزدل قوم ہے وہ کبھی بھی جنگ کا رسک نہیں لے سکتے مودی سرکار صرف الیکشن میں فتح کے لیے ڈرامہ بازی کر رہی ہے خدانخواستہ اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھارت ہمیشہ کے لئے صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا ہماری عوام پاک آرمی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی آرمی دنیا کی بہترین فوج ہے اور ہماری پیشہ وارانہ مہارت کی پوری دنیا معترف ہے بھارت مکمل طور پر انتہا پسند ریاست میں تبدیل ہوچکا ہے۔

ڈرامہ بازی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -