پاکستان میں غداروں کی جگہ نہیں، بھارتی ایجنٹ جلد انجام کو پہنچیں گے، جمشید دستی

پاکستان میں غداروں کی جگہ نہیں، بھارتی ایجنٹ جلد انجام کو پہنچیں گے، جمشید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ(بیورورپورٹ،تحصیل رپورٹر،نمائندہ خصوصی ) امن ہو یا جنگ قوم ہر حال میں پاک فوج کے ساتھ ہے، عوامی نیشل پارٹی کے غلام احمد بلور کا بیان قابل نفرت اور قابل لعنت ہے ملک میں غداروں کی کوئی جگہ نہیں ہے جلد غدار اور بھارتی ایجنٹ اپنے انجام کو پہنچے گے ان خیالات کا اظہار (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

پاکستان عوامی راج پارٹی کے چیئرمین مزدور رہنما جمشید احمد دستی نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا ہمیں فخر ہے ہماری فوج دنیا کی بہادر ترین فوج ہے جسکی بہادری اور شجاعت کو دنیا مانتی ہے انہوں نے کہابزدل دشمن چوروں کی طرح ہماری فضائی حدود میں داخل ہوکر دم دبا کر بھاگا ہے بھارتی حکمران بزدل اور نالائق ہیں وہ جانتے ہیں پاکستان افواج سپر افواج ہیں اس لئے بزدلانہ کارروائی کی گئی انہوں نے کہا مودی حکومت اپنے اندرونی مسائل اور ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتی ہے مگر بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے آچکا ہے انہوں نے کہا اگر بزدل دشمن نے جنگ کی کوشش کی تو اسے تباہ برباد کردینگے انہوں نے کہا آج پاکستان کا کٹر دشمن بال ٹھاکرے کا بیٹا بھی مودی جیسے ناپاک انسان کو پلوامہ واقعے کا ذمہ دار ٹھہرا رہا ہے مگر پاکستان کا سیاستدان غلام احمد بلور نے گھٹیا بیان دے کر پوری قوم کا اشتعال دلایا ہے ان شاء اللہ بھارت برباد ہوگا اور کشمیر آزاد ہوگا۔