پی ٹی آئی کی مقبولیت ختم، لوگ (ن) لیگ کی طرف دیکھ رہے ہیں،عبد العلیم شاہ

پی ٹی آئی کی مقبولیت ختم، لوگ (ن) لیگ کی طرف دیکھ رہے ہیں،عبد العلیم شاہ

  

ڈیرہ غازیخان( بیورورپورٹ )پی ٹی آئی کے دورہ حکومت میں ملکی قرضے بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ۔اسٹیٹ بنک کے مطابق پاکستان کا واجب الادا غیر ملکی قرضوں کا حجم 99ارب 11کروڑ ڈالر ہوگیا۔کپتان کے اقتدار میں آنے سے نہ ڈالروں کی برسات ہوئی نہ قرضوں سے نجات ۔تبدیلی کا (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

دعویٰ جھوٹ کی سیاست نااہل حکمرانوں سے حکومت نہیں چل پارہی ۔وزیراعلی پنجاب عثمان احمد خان بزدار کے اپنے اضلاع ڈیرہ غازیخان ،راجن پور کے دورہ بے مقصد دوروں پر کروڑوں روپے کے اخراجات لیکن دونوں اضلاع میں وزیراعلی میگاپراجیکٹ کا اعلان نہ کرسکے اپنے ضلع ڈیرہ غازیخان کو ماڈل ضلع تو قرار دیا لیکن ماڈل ضلع جنوبی پنجاب کاگندہ ترین ضلع بن چکا ہے ۔عوام بہتری کیلئے مسلم لیگ ن کی طرف دیکھنے لگے ۔صحت کارڈ بھی مسلم لیگ ن کا منصوبہ تھا۔ان خیالات کااظہار سابق ممبر صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سید عبدالعلیم شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے تبدیلی کا نعرہ لگا کر عوام کو بے وقوف بنایا۔آج وزیراعلی کا اپنا ضلع ڈیرہ غازیخان گنداترین ضلع بن چکا ہے ۔سردار عثمان احمد خان بزدار کے دورے بے مقصد تھے ۔انہوں نے کسی عوامی منصوبے کا اعلان نہیں کیا۔پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب ہونے سے پی ٹی آئی کی عوامی مقبولیت ختم ہوچکی ۔عوام مسلم لیگ ن کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -