بجلی چوری مقدمہ،70سالہ بزرگ کی ضمانت منظور

بجلی چوری مقدمہ،70سالہ بزرگ کی ضمانت منظور

  

ملتان (خبر نگار خصو صی ) ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جسٹس سردار احمد نعیم نے بجلی چوری کے مقدمہ میں ملوث 70 سالہ بوڑھے شخص کی(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

ضمانت قبل از گرفتاری 1 لاکھ کے ضمانتی مچلکوں پر منظور کرلی ہے۔ فاضل عدالت میں ملزم رانجہ نے درخواست ضمانت دائر کی تھی کہ اس کے خلاف تھانہ عمر کوٹ ضلع راجن پور میں میپکوحکام نے بجلی چوری کا مقدمہ درج کیا گیا جبکہ وہ بے قصور ہے اس لیے پولیس کو گرفتار کرنے سے روکا جائے ،۔ فاضل عدالت نے گرفتاری سے روکتے ہوئے 14 مارچ کو پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیاہے۔ اس موقع پر ملزم کے کونسل زاکر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بزرگ شخص کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ میپکو حکام کا انوکھا کام ہے جبکہ ان کے موئکل کے پاس بجلی کا میٹر تک نہیں ہے۔

بجلی چوری