چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ لاہور کی آج ملتان آمد متوقع‘ مصروفیت کا شیڈول فائنل تقریبات، استقبال کی تیاریاں

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ لاہور کی آج ملتان آمد متوقع‘ مصروفیت کا شیڈول فائنل ...

  

ملتان (خبر نگار خصو صی ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان لاہور میں مصروفیت کے باعث ملتان نہیں پہنچ(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

سکے جبکہ آج صبح لاہورسے روانہ ہونے کے بعد سہ پہر ملتان پہنچیں گے جہاں ہائیکورٹ و ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے ان کا استقبال کیا جائے گا۔ تفصیل کے مطابق فاضل چیف جسٹس نے جنوبی پنجاب کے تین روزہ دورے پر گزشتہ شام ملتان پہنچنا تھا تاہم فاضل چیف جسٹس لاہور میں مصروفیت کے باعث نہیں پہنچ سکے ہیں اور آج صبح بجے لاہور سے بذریعہ سڑک روانہ ہوں گے اور سہ پہرکو ملتان پہنچیں گے۔ فاضل چیف جسٹس کی آمد کے فوراً بعد ہائیکورٹ ملتان بینچ میں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا جبکہ عدالتی امور سرانجام دینے کے بعد ہائیکورٹ و ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے منعقدہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔ اس سلسلے میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ملک حیدر عثمان اور جنرل سیکرٹری میاں ارشد وقاص چھجڑا نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی ہائیکورٹ بارملتان آمد پر شاندار استقبال کیا جائے گا اور بار آمد پر وکلاء و بار کو درپیش مسائل سے آگاہ کرنے کے ساتھ بار و بینچ کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں بار کے کردار کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی نو منتخب ایگزیکٹیو کمیٹی کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں دیگر عہدیداروں ساجد ایزدی سنپال، کشمیرا نیاز اعوان، حق نواز، حاجی دلبر خان، مہر غلام شبیر، ولائیت علی خان، سجاد حسین بھٹہ، شمس الحق، طوبیٰ احمد اور رانا علی عمران نے شرکت کی ہے۔ اس طرح ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ناظم خان اور جنرل سیکرٹری افضل بشیر انصاری کے مطابق آج چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سہ پہر 3 بجے ڈسٹرکٹ بار آمد پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ڈسٹرکٹ بار میں وکلاء سے خطاب بھی کریں گے۔ اس موقع پر فاضل چیف جسٹس کو کچہری سمیت بار و وکلاء کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

چیف جسٹس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -