نااہل حکمران تمام شعبوں میں فلاپ، ن لیگی کارکن متحد رہیں، چوہدری سعود مجید

نااہل حکمران تمام شعبوں میں فلاپ، ن لیگی کارکن متحد رہیں، چوہدری سعود مجید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق مشیر وزیراعظم پاکستان چوہدری سعودمجیدنے کہاہے کہ نوازشریف کیخلاف عدالتی فیصلے نے شیخ رشید کے ڈیل یاڈھیل کے دعوؤں کی قلعی کھول کررکھ دی(بقیہ نمبر1صفحہ12پر )

ہے فوادچوہدری، فیاض الحسن چوہان اورشیخ رشید جیسے طلب اپنی سیٹیں پکی کرنے میں لگے ہیں انہوں نے کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عدالتوں کااحترام کیاہے فواد چوہدری کی بدکلامی پرتواب ان کے ماتحت ٹی وی بورڈ نے بھی حکمرانوں کوآئینہ دکھادیاہے اورپی ٹی وی کومحکمہ اطلاعات سے علیحدہ کرنے کامطالبہ کیاہے موجودہ حکومت بھانڈوں کاٹولہ ہے انہوں نے کہاکہ احتساب کے نام پرانتقام کوہوادی جارہی ہے چوہدری سعودمجیدنے کہاکہ تین باروزیراعظم بننے والے نوازشریف کی حب الوطنی کسی شک وشبہ سے بالاترہے نااہل حکمرانوں نے ملک میں مہنگائی کاطوفان برپا کر دیا ہے آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے سے پہلے ہی حکومت آئی ایم ایف کی شرائط پرعمل پیراہوچکی ہے نااہل حکمران تمام شعبوں میں ناکام ہوچکے ہیں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں رخنہ اندازی اوریوٹیلیٹی سٹورز کی بندش سے عوام پرمعاشی تنگدستی کاکلہاڑہ چلایاگیاہے انہوں نے کہاکہ کارکن اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں جلدہی ظلم کی رات ختم ہونے والی ہے۔