بجلی گھنٹوں بند، گیس بھی غائب، تاجروں میں تشویش، میپکو کیخلاف مظاہرے

بجلی گھنٹوں بند، گیس بھی غائب، تاجروں میں تشویش، میپکو کیخلاف مظاہرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کروڑلعل عیسن، کوٹلہ مغلاں، مظفرگڑھ (نمائندہ پاکستان،نامہ نگار) کروڑمیں گھنٹوں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ بجلی بندہونے سے کاروبارزندگی معطل ہوکررہ گیا غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر(بقیہ نمبر3صفحہ12پر )

شہریوں کا شدیدردعمل تفصیل کیمطابق کروڑمیں6گھنٹے سے زائد مسلسل بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے کاروبارزندگی معطل دکانداردرزی خرادمشینوں فوٹوسٹیٹ والے ہاتھ پرہاتھ رکھکربیٹھے رہے جبکہ مساجداورگھروں میں پانی کی بوندبوند کوترس گئے اورگہروں میں خواتین کو مشکلات کاسامناکرناپڑاواپڈاکروڑکی اطلاع کے بغیرگھنٹوں مسلسل بجلی کی بندش پرشدیدردعمل کااظہارکرتے ہوئے شہریوں محمدایوب جلال خان عامرحسین عمران اوردیگر نے ڈی سی لیہ اورچیف انجینئرواپڈاملتان سے اصلاح واحوال کامطالبہ کیاہے دریں اثنا کوٹلہ مغلان کے عوامی سماجی حلقوں رانا محمد عارف،حاجی ریاض احمد ،اللہ ڈتہ رحمانی،محمد وسیم آرائیں ،شہزاد سٹھاری سمیت دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوٹلہ مغلان میں شہریوں کیلئے بجلی نایاب ہو چکی ہے لوڈ شیڈنگ 18گھنٹے تک جا پہنچی ہے بجلی نہ ہونے سے ہر طرف مایوسی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ۔خالی گھروں کو لوٹ جاتے ہیں سب ڈویژن گلشن آباد جام پور آنے جان بوجھ کر کوٹلہ مغلان ایریا کو لوڈ شیڈنگ میں مبتلا کر رکھا ہے اور بجلی کی مصنوعی قلت پیدا کررکھی ہے ہم چیف میپکو آفیسر ملتان اور ایکسیئن راجن پور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں کہ کوٹلہ مغلان میں فوری لوڈ شیڈنگ کا جن بوتل میں بند کیا جائے اور شیڈول کے مطابق بجلی مہیا کی جائے۔الاوہ ازیں معروف سماجی و سیاسی شخصیت پیر رانا محمد اسحاق نے قصبہ شاہ جمال میں سوئی گیس کی صبح اور شام کے اوقات میں بدترین کمی اور بندش کی شدید مذمت کرتے ہوئے جی ایم گیس ملتان سے نوٹس لینے اور صورت حال کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے.انہوں نے کہا کہ گیس نہ ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے.جبکہ لکڑیاں ٹال والوں نے مہنگی کر دی ہیں.گھروں میں کھانا پکانے میں مشکل آرہی ہے. جبکہ مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرے بھی کیئے گئے ہیں
لوڈشیڈنگ