کروڑوں کی اراضی پر مافیا قابض، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کا نوٹس رپورٹ طلب

کروڑوں کی اراضی پر مافیا قابض، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کا نوٹس رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)302 کنال سرکاری اراضی کاجعلی پٹہ ملکیت بنانے والے افراد مقدمہ درج ہونے کے باوجود گرفتار نہ ہوسکے پولیس نے اشتہاری قراردے کران کیخلاف کاروائی(بقیہ نمبر4صفحہ12پر )

ٹھپ کردی جعلی پٹہ مافیا بنانے والے سرکاری اہلکار جن میں کالونی کلرک عرفان کھچی جوکہ اب بل کلرک کے عہدے پرتعینات ہے رجسٹری محرررانامحمدافضل جوکہ اب تک رجسٹری محرر تعینات ہے نے بھاری رشوت لے کرپٹہ جات بنائے تھے2008 میں اینٹی کرپشن بہاولپور سے ملی بھگت کرکے انکوائری داخل دفترکروائی تھی تفصیل کے مطابق چک نمبر23 غریب شاہ خیرپورٹامیوالی کے رہائشی محمدظفرنے وزیراعلی پنجاب سینئرممبرریونیو بورڈ، ڈپٹی کمشنر بہاولپور، کمشنر بہاولپورڈویژن کوتحریری درخواستیں دیں کہ چک نمبر23 غریب شاہ خیرپورٹامیوالی کے رہائشیوں اللہ رکھا، محمدنواز، اوراللہ ڈیوایا نے صوبائی حکومت کی302 کنال سرکاری اراضی جس کی مالیت ساڑھے7 کروڑ ہے پرقبضہ کیااور محکمہ مال کے گرداور احمدبخش جواب ریٹائرڈ ہوگیاہے پٹواری فضل محمود جووفات پاچکاہے کالونی کلرک عرف الحق کھچی راناافضل رجسٹری محررکی ملی بھگت سے جعلی پٹہ ملکیت بنایا ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرریونیو اورڈسٹرکٹ آفیسرریونیو کے حکم پراللہ رکھا، اللہ ڈیوایا وغیرہ کیخلاف مقدمہ نمبر69/08 درج ہوالیکن ملزمان کوگرفتار نہ کیاگیاتاحال ان کواشتہاری قراردیدیاگیاہے اورملزمان رجسٹری محرر اورکالونی کلرک کیخلاف انکوائری کی گئی دونوں مجرم قرارپائے لیکن محکمہ مال نے دونوں ملزمان کیخلاف اینٹی کرپشن میں کیس بھیج دیاجہاں ان کیخلاف انکوائری داخل دفترکردی گئی ہے۔2008 میں اینٹی کرپشن کے آفیسر فرحت حسین نے دونوں ملزمان کو ملوث اور گناہ کار ثابت ہونے کے باوجود ان کی انکوائری ختم کردی دونوں ملزمان عرفان الحق کھچی کاتبادلہ بہاولپورکردیاگیااوراس کوکالونی کلرک سے بل کلرک بنادیاگیاہے جبکہ رجسٹری محرر راناافضل تاحال اپنی سیٹ پرکام کررہاہے جعلی پٹہ بنوانے والے ملزمان اللہ رکھا اوراللہ ڈیوایا جوکہ تاحال اشتہاری ہیں نے دوبارہ زرعی اراضی پرقبضہ کرلیاہے جبکہ گزشتہ دنوں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپورعمران رضاعباسی نے دوبارہ یہ رقبہ واگزار کروالیاہے گزشتہ دنوں ملزمان نے دوبارہ قبضہ کرکے فالسہ کے باغ لگانے شروع کردیئے ہیں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے دوبارہ نوٹس لے لیاہے اسے سی خیرپورٹامیوالی سے رپورٹ طلب کرلی ہے محکمہ مال کے رجسٹری کلرک اور کالونی کلرک کیخلاف کاروائی کیلئے کمشنر بہاولپورڈویژن اورڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے رپورٹ طلب کرلی ہے ملزمان سے کروڑروپے کی کاشتہ فصل کی ریکوری بھی نہیں کرائی گئی ہے۔
اراضی پر مافیا