سینکڑوں کارکن، اہم شخصیات گوپانگ گروپ میں شامل، مخالف کیمپ میں خاموشی چھا گئی
علی پور( نمائندہ پاکستان)سابق وفاقی وزیر عبدالقیوم جتوئی کو مخلص دوستوں کو فراموش کرنے کا مرض لا حق ہو چکا ہے سینکڑوں دوست اور ہزاروں کارکن جتوئی گروپ کو چھوڑ کر گوپانگ میں شامل ہو چکے ہیں وائس چیئرمین ملک خادم حسین مکول جیسے مخلص دوست کا جتوئی گروپ کو چھوڑ کر گوپانگ میں (بقیہ نمبر5صفحہ12پر )
شامل ہونا ہماری خوش نصیبی ہے حلقہ کے مسائل پر توجہ نہیں کر پا رہے تھے جس کی وجہ سے میں نے ایم این اے کی نشست چھوڑ دی علی پور کی پسماندگی کے خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھے گے گزشتہ روز ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے چیف گوپانگ گروپ سردار عاشق حسین خان گوپانگ ایم پی اے مخدوم سیدسبطین رضا شاہ، ضلعی چیئرمین حافظ محمد عمر خان گوپانگ نے موضع مکول میں وائس چیئرمین یوسی بندے شاہ ملک خادم حسین مکول کی جتوئی گروپ چھوڑ کر گوپانگ گروپ میں شمولیت کی تقریب میں کیا عاشق خان گوپانگ نے کہا کہ میں ایک عرصہ سے اس کوشش میں تھا کہ ملک خادم حسین مکول ہمارے گروپ میں شامل ہو جائے اور آج ہم اس کوشش میں کامیاب ہو گئے ہیں میں ملک خادم حسین مکول کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتا ہوں کہ انہیں گروپ میں با عزت مقام دیں گے شمولیت کی تقریب میں چیئرمین سید طاہر رضا بخاری ایڈووکیٹ چیئرمین شیخ محمد اقبال چیئرمین ملک مختیار ڈوگر وائس چیئرمین ملک عبدالمجید مکول محمد وقاص سیال سید کوثر عباس بخاری سید بند علی شاہ سید امداد حسین شاہ ملک پرویز مکول ملک طالب حسین عبدالخالق گوپانگ سید غضنفر مرتضیٰ رانا تنویر احمد ملک صادق حسین ملک غلام مصطفیٰ ملک رب نواز ملک عبدالرحمان ملک عاشق حسین ملک عبدالحفیظ ملک دوست علی ملک محمد علی ملک رجب ارائیں ملک کرم حسین ملک بشیر مکول ملک اعجاز وارم ملک عبدالرشید کنہوں ملک جاوید غلام عباس ملک حضور بخش ملک رجب حسین ملک ارشاد جام اللہ بخش ملک غلام قاسم گبول رب نواز گبول محمد اختر عباسی سید محمد نعیم شاہ بھی موجود تھے اس موقع پر ضلعی چیئرمین حافظ محمد عمر خان گوپانگ نے کہا کہ بندے شاہ کے تمام ترقیاتی منصوبوں کو جلد سے جلد شروع کر دیا جائے گا ہم ملک خادم حسین مکول کو گوپانگ گروپ میں خوش آمدید کہتے ہیں ملک خادم حسین مکول نے کہا کہ جتوئی گروپ نے حلقہ کے مسائل پر کبھی توجہ نہیں دی اور نہ ہی نوجوانوں کو روز گار فراہم کیا ہے میں ذاتی طور پر نہیں بلکہ عوام کی بھلائی کیلئے گوپانگ گروپ میں شامل ہو رہا ہوں امید کرتا ہو ں کہ ایم این اے اور ایم پی اے عوامی مسائل پر توجہ دیں گے آخر میں سابق ایم این اے عاشق خان گوپانگ نے ملک خادم حسین مکول کی دستار بندی کی۔
گوپانگ گروپ