پاک بھارت کشیدگی ،تاجر برادری کا بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان
ملتان (نیوز رپورٹر) پلوامہ حملہ کے بعد بھارت میں مودی سرکار کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشیاں منفی پراپیگنڈہ اور بزدلانہ جارحیت کے باعث پیدا ہونیوالی پاک بھارت کشیدگی پر تاجر برادری نے بھارتی حکومت کو سخت ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے بھارت کو روز اول سے پاکستان کا وجود کھٹکتا آرہا ہے پاکستان کی ترقی اور ایک ایٹمی پاور ہونا اسے کسی صورت ہضم نہیں ہورہا اور ایک امن پسند پاکستان کے خلاف پچھلے ستر سالوں سے گھناونی سازشوں(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
میں مصروف بھارت کو اس خوش فہمی سے نکل آنا چاہئیے کہ اب اس کا ٹاکرا 1970 کے پاکستان سے نہیں بلکہ ایک ایٹمی صلاحیت کے حامل ملک سے ہے ایک ایسی منظم و پروفیشنل فوج سے ہے جو پوری دنیا میں اپنی اہمیت تسلیم کرواچکی ہے اور اس پاک فوج کی پشت پر 22 کروڑ عوام بالخصوص تاجر برادری شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان فورم سے گفتگو کرتے ہوئے تاجر رہنما خواجہ محمد شفیق نے کہا کہ پاکستان کے قیام سے ہی بھارت کی ناپاک خواہش رہی ہے پاکستان ایک غیر مستحکم اور کمزور ریاست بن کر رہے جس کو عملی جامہ پہنانے کے لئیے بھارت کی جانب سے 1965 کی جنگ مسلط کی گئی آبی وسائل پر بھارتی دہشت گردی جس کا سلسلہ آج بھی جاری ہے لیکن اب بھارت کو سمجھ لینا چاہئیے کہ پاکستان چالیس سال پہلے والا نہیں رہا اگر بھارت نے کوئی احمقانہ حرکت کی تو ہم بھی سارے حساب چکانے کے لئیے تیار بیٹھے ہیں پاکستان کی تکمیل تب ہی ممکن ہے جب مقبوضہ کشمیر بھارت کے چنگل سے آزاد ہو ہول سیل میڈیسن مارکیٹ کے صدر محمد اختر بٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں الیکشن کے موقع پر اکثر اس نوعیت کی ڈرامہ بازی دیکھنے میں آتی رہی ہے لیکن اس وقت بھارت کے اندر سے ہی حکومت مخالف آواز اٹھ رہی ہے کہ مودی سرکار نے الیکشن سے قبل پلوامہ ڈرامہ کرکے پاکستان مخالف کارڈ کھیلنے کی کوشش کی ہے پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن کی گرفتاری اور دہشت گرد کاروائیوں کے اعتراف کے باوجود اتنا واویلہ نہیں کیا جس قدر بھارت نے خود ساختہ ڈرامے پر کیا ہے کشمیریوں پر ہونیوالے بھارتی مظالم پر بین الاقوامی برادری اور امن کے ٹھیکیدار کہاں سو گئے ہیں تاجر رہنما خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا کہ بھارت کو عقل کے ناخن لینے چاہئیں بھارت کی مودی سرکار ماضی سے باہر نکل آئے اس وقت اسے ایک ایسی فوج کا سامنا ہے جو دنیا بھر میں اپنی صلاحیتیں منوا چکی ہے تاجر رہنما خالد محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھانے کے باوجود ان کے حوصلوں کو دبانے میں ناکام ہوکر اپنی ناکامی کا ملبہ پاکستان پہ ڈالنا چاہ رہا ہے اور دہشت گردی کا واویلہ کرکے کشمیریوں کو حق خودارادیت سے محروم کرنا چاہتا ہے تاجر رہنما سید جعفر علی شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کی بزدلانہ بڑکیں صرف الیکشن تک ہی محدود ہیں انہیں اس بات کا بخوبی اندازہ ہے کہ اگر پاکستان کے خلاف کوئی اقدام کیا تو پاک فوج کشمیر کے ساتھ دہلی پر بھی ہلالی پرچم لہرانے سے گریز نہیں کرے گی تاجر رہنما سلطان محمود ملک۔ جاوید اختر۔ چوہدری محمود علی۔ شیخ جاوید۔ عارف فصیح اللہ نے کہا کہ بھارت عقل کے ناخن لے اور احمقانہ حرکتوں سے باز رہے اگر مودی سرکار نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا پاک فوج گاو ماتا کے پجاریوں کو وہ سبق دے گی کہ ان آئندہ سو نسلیں یاد رکھیں گی انہوں نے مزید کہا کہ آج پوری قوم بالخصوص تاجر برادری پاک فوج کی پشت پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور قوم اپنے ملک کی بقاء کے لئیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔ تاجروں نے کہا کہ دکانداربھارتی مصنوعاتکا بائیکاٹ اور خریدورفروخت تبدیل کردیں۔