کراچی میں 5 بچوں اور خاتون کی موت کھٹمل مار دوا سے ہوئی، رپورٹ
کراچی(آئی این پی)جامعہ کراچی کے بین الاقوامی تحقیقی مرکز نے مبینہ زہر خورانی سے 5بچوں اور ان کی پھوپھو کی ہلاکت کی وجہ کھٹمل مار دوا کو قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ کھٹمل مار دوا(بقیہ نمبر6صفحہ12پر )
ایلمونیم فاسفائیڈ ڈ گیس خارج بچے اور خاتون کی اموات کا سبب بنی، 6اموات کا مقدمہ بچوں کے چچا کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے بین الاقوامی تحقیقی مرکز کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق سرکاری گیسٹ ہا ؤ س قصر ناز مین 5 بچوں اور خاتون کی موت کھٹمل مار دوا سے خارج ہونے والی جان لیوا فاسفین گیس کے باعث ہوئی۔جامعہ کراچی کے بین الاقوامی تحقیقی مرکز کے سربراہ ڈاکٹر اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ کمرے میں کھٹمل مار دوا ایلمونیم فاسفائیڈ ڈالی گئی تھی جس سے کمرے میں جان لیوا فاسفین گیس خارج ہوئی جو بچے اور خاتون کی اموات کا سبب بنی۔ انہوں نے بتایا کہ 90فیصد شواہد تجزیے سے ثابت ہوا کہ اموات کھٹمل مار دوا سے ہی ہوئی ہے۔ماہرین کے مطابق کمرے سے ملے ایلمونیم فاسفائیڈ کے ذرات 8 سے 10 ٹیبلیٹس کے برابر ہیں۔ ذرائع کے مطابق کھٹمل مار دوا کی گولیاں بیڈ کے گدے کے نیچے چاروں کونوں اور فرش پر رکھی گئی تھیں، فیصل کاکڑ، ان کی اہلیہ بیڈ پر جب کہ 5 بچے اور ان کی پھوپھی فرش پر سوئی تھیں۔جامعہ کراچی کے بین الاقوامی تحقیقی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم نے ابتدائی رپورٹ کمشنر کراچی اور پولیس کے حوالے کردی ہے تاہم اموات کی حتمی رپورٹ تیار ہونا باقی ہے۔دوسری جانب 6 اموات کا مقدمہ بچوں کے چچا کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمہ قتل بالاسبب اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے جب کہ مقدمے میں اموات جراثیم کش ادویات کے چھڑکا ؤ سے ہونے کا شک ظاہر کیا گیا ہے۔
کراچی رپورٹ