بھارت کومنہ توڑجواب دینے کیلئے تمام سیاسی جماعتیں متحدہیں،سعد رفیق
لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
کہ ہم ایسے دشمن کے ساتھ رہ رہے ہیں جو پاکستان کا ازلی دشمن ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے فوری طور پر اے پی سی بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان فوری طور پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں کیونکہ مودی پر جنگی جنون سوار ہے اور ایسے واقعات کے تدارک کے لئے حکومت کو اقدامات اٹھانے چاہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے اختلافات اٹھانے چاہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے اس معاملے پر اکٹھا ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ نواز کیس پر (ن) لیگ قانونی جنگ اختیار کرے گی۔ نواز شریف کے ساتھ ایسا سلوک مناسب نہیں۔
خواجہ سعد رفیق