لودھراں پبلک سکول کو جدید خطوط پر چلایا جائے، زوار حسین وڑائچ

لودھراں پبلک سکول کو جدید خطوط پر چلایا جائے، زوار حسین وڑائچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لودھراں(نمائندہ پاکستان) صوبائی وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے سب سے بڑی انویسٹمنٹ تعلیم ہے ۔ جدید علوم اور ماڈرن تعلیمی ٹیکنسیکس سے ہی ہم دیگر ترقی یافتہ اقوام کے برابر کھڑے ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات آج یہاں لودھراں پبلک سکول کے بورڈ(بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راؤا متیاز احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ز مس حمیرا ارشاد، خالد عمر قریشی ، ہدایت اللہ خان ، سی ای او ایجوکیشن سید ہدایت اللہ شاہ ، ڈی اوعبدالرزاق، خدیجہ جبیں، پرنسپل گرلز کالج آمنہ حنیف، پرنسپل لودھراں پبلک سکول انیس احمد سرور، محمد امجد پرنسپل دنیا پور پبلک سکول، دیگر ممبرز محمد اشرف، راؤ خلیل، سہیل احمد سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ صوبائی وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ نے کہاکہ لودھراں پبلک سکول کو جدید خطوط پر چلایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد نے معیار تعلیم کی بہتری کے حوالے سے کہاکہ ہم لودھراں پبلک سکول کو صادق پبلک سکول بہاول پور کے برابر لائیں گے ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی سید ہدایت اللہ شاہ نے کہاکہ ماہ بہ ماہ سالانہ بڑھتے ہوئے نتائج سے سکول کی شرح داخلہ بڑھائی جا سکتی ہے ۔ مہر محمد اشرف نے کہاکہ معیار تعلیم کیلئے اعلیٰ تعلیم یافتہ و تجربہ کار اساتذہ کی خدمات حاصل کی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ میں لودھراں پبلک سکول کیلئے اپنی اہلیہ کی بلا معاوضہ تدریسی خدمات پیش کرتا ہوں ۔