ایس ایچ اوز کی من مانیاں، ناتجربہ کار تھانیداروں سے تفتیش کا انکشاف
ملتان (وقا ئع نگار ) پولیس افسران کی جانب سے جاری" احکامات نظر انداز کردیئے گئے"۔ ضلع بھر کے بیشتر تھانوں کے ایس ایچ اوز کی من مانیاں ناتجربہ کار ٹریننگ تھانیداروں سے تفتیش(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )
و ملزمان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔جو پولیس افسران کی تبدیلی کا سبب بن سکتا ہے۔تفصیل کے مطابق کچھ عرصہ قبل تھانہ قادر پور راں اور تھانہ بدھلہ سنت کے مختلف علاقوں میں دو شہریوں کی پولیس تشدد سے ہلاکت کے واقعات رونما ہوئے۔اعلی حکام کی مداخلت پر دوران انکوائری ٹی اے ایس آئیز ( تھانیداروں ) کو قصور وار پایا گیا۔اور انکے خلاف سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی کی گئی۔واضح رہے ریجنل و ضلعی پولیس افسران نے ایسے واقعات کی روک تھام کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع بھر کے تھانوں کے مہتم اعلی کو ایک مراسلہ جاری کیا۔جس میں خاص طور پر یہ ہدایت دی گئی کہ آئندہ کوئی بھی ناتجربہ کارتھانیدار کو کوئی بھی تفتیش نہ دی جائے اور نہ ہی انکو کسی بھی ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھیجا جائے۔احکامات نہ ماننے کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے۔ احکامات موصول ہوتے ہی بشتر ایس ایچ اوز نے شروع کے دنوں میں عمل کیا۔ مگر جیسے ہی وقت گزرتا گیا۔تو انہوں نے دوبارہ سے ناتجربہ کار تھانیداروں سے مقدمات کی تفتیش اور ملزمان کی گرفتاریوں کا کام لینا شروع کر دیا۔۔پولیس ذرائع کے مطابق دو روز قبل بھی تھانہ بستی ملوک میں ناتجربہ کار تھانیداروں نے وافر مقدار میں شراب پکڑی ہے۔حالانکہ ٹریننگ تھانیداروں کو سینئر افسران کے احکامات کو ماننے چاہیے تھے۔مگر انہوں نے اپنی طمع نفسانی کو اہمیت دی ہوئی ہے ۔جو کسی نہ کسی دن اپنی ناتجربہ کاری کے باعث کسی پولیس افسر کا سر لیجائیں گے۔