مختلف حادثات میں3بچوں سمیت 8افراد جاں بحق گھروں میں کہرام

مختلف حادثات میں3بچوں سمیت 8افراد جاں بحق گھروں میں کہرام

  

صادق آباد، خانپور، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، وہاڑی، لیاقت پور( نمائندگان پاکستان)صادق آباد سے نامہ نگار کے مطابق4سالہ بچہ کھیلتے ہوئے اچانک نہر میں گر کر جاں بحق ‘ریسکیو1122نے نعش نکال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی ۔ تفصیل کے مطابق چار سالہ نامعلوم بچہ گزشتہ روز شہر سے گزرنے والی آدم صحابہ ڈسٹری بیورٹر ی نہر کے کنارے کھیل رہا تھا کہ اچانک اس کا پاؤں پھسل گیا اور وہ نہر میں جاگرا، مقامی لوگوں نے ریسکیو 1122کو فوری اطلاع دی (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

جنہوں نے موقع پر پہنچ کر نہر میں آپریشن شروع کر دیا، کافی جدوجہد کے بعد بچے کی نعش کو نکال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیاہے ۔ خانپور سے تحصیل رپورٹر کے مطابقنواں کوٹ کے قریب مڈجیون کے علاقہ میں نوجوان محبوب احمد شاہ گولی لگنے سے پر اسرار طور پر ہلاک ، 1122کے ریسکیوزنے اسے زخمی حالت میں رسیو کیا لیکن وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ،لواحقین پوسٹ مارٹم کروائے بغیرنعش کو ہسپتال سے واپس گھر لے گئے ، ہلاکت خود کشی تھی یا کسی نے گولی مار کر قتل کیا یا اچانک گولی چلنے سے ایسا ہوا اس بات کا کوئی پتہ نہیں چل سکا،تاہم تھانہ صدر پولیس نے ابتدائی طور پر خود کشی کی رپٹ درج کر لی ہے ۔مظفرگڑھ سینامہ نگار کے مطابقجتوئی کیعلاقہ شہر سلطان کے قریب قومی شاہراہ پر لاہور شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آنیوالے خاندان کی کار کو حادثہ، کار بجلی کے پول سے ٹکرانے کے باعث دو بچے جاں بحق، تین خواتین سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔شہرسلطان کے قریب لاہور میں شادی کی تقریب میں شرکت کرکے علی پور اپنے گھر واپس جانیوالے خاندان کی کار کو حادثہ پیش آگیا اور حادثہ میں دو بچے علی محبوب اور علی امجد موقع پر جاں بحق ہوگئے .جبکہ تین خواتین سمیت چار افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنکو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے آر ایچ سی ہسپتال شہرسلطان منتقل کردیا ہے .جبکہ کار کو حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے باعث ہوا ہے .کار سوار لاہور میں اپنے رشتہ داروں کی شادی میں شرکت کے بعد واپس اپنے گھر علی پور جارہے تھے۔ تھانہ شہرسلطان پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی شروع کردی ہے.رورل ہیلتھ سنٹر شاہ جمال میں ڈاکٹرز کی عدم دستیابی, فوری طبی امداد اور علاج نہ ہونے کے باعث بجلی کا کرنٹ لگنے سے متاثرہ نوجوان دم توڑ گیا.شاہ جمال کے رہائشی اقبال حسین درکھان کو لکڑی کا کام کرتے ہوئے مشین سے بجلی کا شدید کرنٹ لگا جسے اس کے ورثاء4 رورل ہیلتھ سنٹر شاہ جمال لے آئے. جہاں ڈاکٹر نہ ہونے کے باعث اسے فوری مناسب طبی امداد نہ دی جا سکی.اور نوجوان جان کی بازی ہار گیا.شہریوں نے اس پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ اور سی ای او ہیلتھ سے نوٹس لینے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے.کوٹ ادو سیتحصیل رپورٹر کے مطابق آئل ٹینکر کے نیچے آکر ضعیف العمر مالی جاں بحق ،نامعلوم ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ،اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ موضع بیٹ سونہی والی کے رہائشی پارکو کے مالی عبداللہ گزشتہ روز پار کو سے گھر جارہا تھا کہ سڑک کنارے سائیکل کی چین اترگئی جسے بیٹھ کر ٹھیک کر رہا تھا کہ ساتھ کھڑے آئل ٹینکر ڈرائیور ٹینکر ریورس کر تے ہوئے اس کے اوپر چڑھا دیا جس پر مالی عبداللہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ،آئل ٹینکر نامعلوم ڈرائیور ٹینکر موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا،پولیس محمود کوٹ نے نامعلوم ٹینکر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ،وہاڑی سیبیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی کے مطابقگزشتہ دنوں گیس ری فلنگ کی دوکان پر آگ لگنے سے جھلسنے والا شان نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ عاشق کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے تفصیل کے مطابق چار روز قبل دانیوال ٹاؤن میں گیس ری فلنگ کی دوکان میں آگ لگنے سے چار بچوں سمیت چھ افراد جھلس گئے تھے جن میں سے دو بچوں کو تشویشناک حالت میں ملتان نشتر ہسپتال برن یونٹ میں منتقل کر دیا گیا تھا جہاں چار روز تک زیر علاج رہنے کے بعد غریب جھگی نشین شان ولد رب نواز دم توڑ گیا جبکہ عاشق ولد محمد نواز کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے.لیاقت پور سے نامہ نگار کے مطابقٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں گیارہویں جماعت کا طالبعلم جاں بحق ہوگیا۔ چک نمبر32عباسیہ کے محمد اختر چیمہ کا بیٹا شعیب اختر جو مقامی کالج میں فرسٹ ایئر کا طالب علم تھا آج صبح کالج جانے کے لئے لیاقت پور شہر کی طرف آرہاتھا کہ اچانک سامنے سے آنیوالے ٹرک سے ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑگیا۔ متوفی کی عمر 18سال تھی۔ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس تھانہ لیاقت پور نے ٹرک قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کردی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -