قاری عبدالرشید سیالوی القادری ؒ کا عرس مبارک 2مارچ کوہو گا
لاہور (پ ر)شیخ الحدیث پیرطریقت حضرت علامہ پیر قاری عبدالرشید سیالوی القادری محدث شیراکوٹی کا چھٹا سالانہ عرس مبارک جانشین محدث شیراکوٹ پیر ضیاء المصطفےٰ کی صدارت میں دارالعلوم جامعہ حنفیہ غوثیہ شیراکوٹ میں2مارچ بروز ہفتہ کو ہو گا ۔جس میں پیر غلام رسول اویسی، مفتی محمد اقبال چشتی، مولانا ملازم حسین ڈوگر،صاحبزادہ محمدحسین رضا خطاب کریں گے۔
گل تعارف نقشبندی، ظفر حسین ظفر فریدی، محمد ندیم چشتی، فدا المصطفےٰ ،قاری مشتاق حسین نول، قاری کاشف نیاز سواگی، خواجہ مزمل حسین ،قاری پروفیسر امجد ثانی، سرفراز حسن ساقی نعت جبکہ میزبانی کے فرائض صاحبزادہ محمد قمر محی الدین انجام دیں گے پاکستان مسلم فرنٹ کے اراکین ملک بھر سے شرکت کرینگے۔