ڈان باسکو سکول کی تقریب تقسیم انعامات کی پر وقار تقریب

ڈان باسکو سکول کی تقریب تقسیم انعامات کی پر وقار تقریب

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) ڈان باسکو سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی پر وقار تقریب گزشتہ روز ا یمپریس روڈ پر منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی ایس پی سول لائن سید صفدر رضا علی کاظمی ‘ سید زوالفقار حسین ڈائریکٹر ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ ‘ مینجر ایچ بی ایل علامہ اقبال روڈ محسن‘ سکول کی پرنسپل شکیلہ بھٹی تھے۔ پہلی پوزیشن جبان عامر ‘دوسری پوزیشن رومان خالد اور تیسری پوزیشن عبدالرحمن نے حاصل کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تقریب کے مہمانان خصوصی سید صفدر رضا علی کاظمی اور سید زوالفقار حسین کا کہنا تھا کہ آج ہمیں اس پروقار تقریب میں شرکت کرکے بڑی خوشی محسوس ہورہی ہے آج کے بچے ہمارے کل کے روشن مستقبل کے معمار ہیں جن بچوں نے آج پوزیشن حاصل کی ہیں وہ اور ان کے والدین مبارکباد کے مستحق ہیں ۔تقریب کے کوآرڈنیٹڑ جولین سیموئیل ‘جاوید شریف‘ عنبرین رونلڈ‘ عدنان سعید ‘ پرویز مسیح اور مسز ثناء تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -