مقصد نیک ہوگا تو منزل بھی آسان ہوگی، مزمل اقبال صدیقی

مقصد نیک ہوگا تو منزل بھی آسان ہوگی، مزمل اقبال صدیقی

  

لاہور (پ ر) ممتاز ماہر تعلیم پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر انگلش گروپ آف سکولز کے چیئرمین مزمل اقبال صدیقی نے کہا ہے ہماری زندگی کا کوئی مقصد ہونا چاہیے مقصد نیک ہوگا تو منزل بھی آسان ہوگی۔ وہ الحمرا ہال نمبر 1 میں دی گریس سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر مہمانانِ خصوصی خضر حیات گوندل مرکزی چیئرمین PSA، شیخ محمد ارشد اٹارہ مرکزی جنرل سیکرٹری PSA، عمران منور ڈائریکٹر، علی وقاص، ملک محمد عارف میڈیا ایڈوائزر PSA، ٹیلی ویژن کے نامور فنکار سلیم البیلا تھے۔ تقریب میں طلباء وطالبات، والدین اساتذہ کرام نے بھرپور شرکت کی۔ جبکہ سلیم البیلا نے مختلف آئیٹمز پیش کرکے خوب داد حاصل کی۔ جبکہ دی گریس سکول کی میٹرک کی طالبہ سویرا کنول کو لاہور بورڈ سے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر موٹرسائیکل انعام دی گئی جبکہ سکول ہذا کے طلباء اور طالبات نے مختلف خاکے پیش کئے جبکہ پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ دی گریس سکول کی پرنسپل نے بڑی محنت سے پروگرام کو تیار کروایا تھا۔ کمپیئرنگ کے فرائض میڈم سدرہ صدیق نے سرانجام دیئے۔ مختلف کلاسز میں نمایاں کارکردگی اور مختلف پروگرام پیش کرنے پر خضرحیات گوندل، مزمل اقبال صدیقی، شیخ محمد ارشد نے اول ، دوئم، سوئم آنے والے طلباء وطالبات میں گولڈ میڈلز، شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔ طلباء وطالبات نے قانون دان پاک فوج، ٹریفک پولیس، پاکستان نیوی کی وردی پہن کر مختلف پروگرامز پیش کئے۔ اس موقع پر چیئرمین مزمل اقبال صدیقی نے کہا کہ انشاء اللہ یکم مارچ 2019ء سے نئی کلاسز شروع ہونگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -