بھارتی جنگی جنون کا اقوام متحدہ فوری نوٹس لے،شہباز ابن علی

بھارتی جنگی جنون کا اقوام متحدہ فوری نوٹس لے،شہباز ابن علی

  

لاہور ( پ ر )قوت عوام پارٹی کے صدر شہباز ابن علی نے بھارتی فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن کا دُشمن بھارت ،پاکستان پر جنگ مسلط کرکے خطے کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے لہٰذااقوام متحد ہ کوبھارتی جنگی طیاروں کی جانب سے دراندازی کی کوششوں کا سخت نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین کے تحفظ کیلئے قوم کا ہرفرد افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔قوت عوام پارٹی کے صدر شہباز ابن علی نے کہا کہ بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے اور جنوبی ایشیا کے امن کو اپنے ہاتھوں سے آگ میں نہ دھکیلے۔

، اگر بھارت نے جارحیت کی تو پاک فوج ان کو منہ توڑ جواب دے گی، پاکستان کی عوام ملک کا دفاع کرنا جانتی ہے، ہم پرامن ملک ہیں اور خطے میں امن چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیاستدان متحد ہیں، کوئی بھول میں نہ رہے کہ سیاسی اختلافات کی وجہ سے پاکستانی سیاسی جماعتیں تقسیم ہیں، ہمارا مرکزی نظریہ پاکستان ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -