بھارت علاقائی بدمعاش کا کردار اداکررہاہے ،بابر اعوان

بھارت علاقائی بدمعاش کا کردار اداکررہاہے ،بابر اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے راہنمااور سابق وزیرقانون بابر اعوان نے کہا ہے کہ بھارت علاقائی بدمعاش کا کردار اداکررہاہے ،بھارتی ڈراموں سے پاکستانی قوم خوفزدہ نہیں ہوگی، مودی کی ارتھی جلنے والی ہے اور اس کی سیاسی موت کا وقت قریب آگیاہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔بھارتی فضائیہ کی طرف سے لائن آف کنٹرول پارکرنے کا ڈرامہ ویسا ہی ہے جیسا ایک دو سال پہلے سرجیکل سٹرائیک کا ڈرامہ کیا گیاتھا، پاکستانی عوام اس طرح کی حرکات سے ڈرنے والے نہیں، مودی کی سیاسی ارتھی خود جلنے والی ہے،انہوں نے کہا کہ پلوامہ کے واقعہ میں بھارت کی یونیورسٹی کے وائس چانسلراورپروفیسر بھی جان گئے کہ مودی کی ساری سازش الیکشن جیتنے کے لئے ہے،بھارت میں الیکشن ہورہے ہیں اور وہاں کا وزیراعظم مودی ایک ریاستی بدمعاش بنا ہواہے اور بھارت علاقائی بدمعاش کا کردار ادا کر رہا ہے،پاکستان کے سارے عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں، پاکستان کے پاس تمام جدید دفاعی اثاثے موجود ہیں، ہم جنگ نہیں چاہتے، بابر اعوان نے کلبھوشن یادیوکیس میں بھارت کی طرف سے نواز شریف کے بیان کو عالمی عدالت انصاف میں پیش کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ کچھ لوگ ذاتی رنجشوں کو قومی مفادات پر ترجیح دیتے ہیں۔
بابر اعوان

مزید :

صفحہ آخر -