ہائیکورٹ میں الیکٹرانک لفٹوں کی تنصیب کیلئے درخواست دائر
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں عمر رسیدہ ،معذور وکلاء اور سائلین کی مشکلات کے پیش نظر عدالت عالیہ میں الیکٹرانک لفٹوں کی تنصیب کے لئے درخواست دائر کرد ی گئی ہے ۔یہ درخواست اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی ہے ،جس میں وفاق اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے ، درخواست گزار کا موقف ہے کہ ہائیکورٹ پبلک پراپرٹی ہے جہاں روزانہ ہزاروں وکلاء اور سائلین پیش ہوتے ہیں ،ہائیکورٹ آفسز اور عدالتوں کی کثیر منزلہ بلاکس تک عمر رسیدہ اور معذور افراد کی رسائی ممکن نہیں،متعلقہ دفتر یا عدالت تک پہنچنے کے لئے سائلین اور وکلاء کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، سیڑھیوں کے باعث عدالتوں تک بروقت نہ پہنچنے سے سائلین اور وکلاء کے بنیادی حقوق مجروع ہوتے ہیں ،سینئروکلاء کئی دہائیوں سے عدالتوں میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں جو اب سیڑھیاں چڑھنے سے بھی قاصر ہیں ،پنجاب حکومت کو عدالت عالیہ کی کثیرالمنزلہ بلاکس میں الیکٹرانک لفٹوں کی تنصیب اورمتعلقہ حکام کو الیکٹرانک سیڑھیوں سے متعلق عملی اقدامات کا حکم دیا جائے ۔
الیکٹرانک لفٹیں