بھارتی فلموں کی نمائش ، کیس کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے سپرد

بھارتی فلموں کی نمائش ، کیس کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے سپرد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابدعزیز شیخ نے پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کے خلاف دائردرخواستیں یکجا کرنے کی سفارش کے ساتھ کیس کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوادی۔فاضل جج نے قراردیا کہ اس نوعیت کی درخواستوں کی سماعت پہلے ہی جسٹس ساجد محمود سیٹھی کررہے ہیں،اس لئے مناسب ہوگاکہ زیرنظر درخواست بھی ان کے بنچ کو بھجوائی جائے ۔درخواست گزار شیخ ندیم سرور کا موقف تھا کہ پلوامہ حملہ کے بعد بھارت نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگادی ہے ،پاکستان میں بدستور بھارتی فلموں کی سنیماؤں میں نمائش جاری ہے، ہم محب وطن پاکستانی ہیں بھارتی فلموں کو مسترد کرتے ہیں ،فوری طور پر پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کی جائے ۔
بھارتی فلمیں

مزید :

صفحہ آخر -