ن لیگی ایم پی اے کی نااہلی کیلئے درخواست پر مدعا علیہان کو نوٹس

ن لیگی ایم پی اے کی نااہلی کیلئے درخواست پر مدعا علیہان کو نوٹس

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے حلقہ پی پی 103 سے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے محمد جعفر کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن پاکستان اور لیگی ایم پی اے سمیت مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس شاہد کریم نے پی ٹی آئی کے ناکام امیدوار سجاول کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے بابر عوان ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے محمد جعفر کی ڈگری جعلی ہے ، محمد جعفر نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ جو ڈگری لگائی ہے وہ2000 ء میں حاصل کی گئی تھی ، درخواست گزار کے وکیل نے نشاندہی کی کہ لیگی ایم پی اے محمد جعفر اس عرصہ کے دوران فیصل آباد جیل میں قید تھا، بابر اعوان نے بتایا کہ جیل حکام نے بھی محمد جعفر کی بی اے کی ڈگری حاصل کرنے کی تصدیق نہیں کی، وکیل نے استدعا کی کہ عدالت لیگی ایم پی اے کی ڈگری جعلی قرار ہونے کی بنیاد پر محمد جعفر کو ناہل قرارا دے وکیل نے مزید استدعا کی کہ عدالت پی پی 103 میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -